۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا عارف حسین

حوزہ/ مولانا عارف امام کہ جن  کا دہلی میں کڈنی کا علاج چل رہا  تھا دارابدی کی طرف رحلت کرگئے ہیں پروردگار عالم ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا عارف امام کہ جن کا دہلی میں کڈنی کا علاج چل رہا تھا دار ابدی کی طرف رحلت کرگئے ہیں پروردگار عالم ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

مرحوم مغفور عارف صاحب ہندوستان صوبہ بہار، سیوان کے ایک گاوں "ست جوڑا" سے تعلق رکھتے تھے، انڈیا میں سب سے پہلے وہ سیتا پور جامع ابوطالب میں پھر وثیقہ عربی کالج فیض آباد میں دینی تعلیم حاصل کی۔

چند سال سے ایران میں زیرِ تعلیم تھے اور ماہ رجب میں علاج کے لیے ایران سے انڈیا چلے گئے تھے، اب تک علاج جاری تھا کہ داعی اجل لبیک کہہ دیا۔

حوزہ علمیہ قم کے ہونہار طالب علم کے انتقال کی خبر سے قم المقدسہ کے طلاب بالخصوص طلاب ہندوستان کو گہرا صدمہ پہونچا ہے اور تعزیت و تسلیت کا سلسلہ جاری ہے۔

مولانا عارف امام کی تدفین آج انکے وطن بہار ست جوڑہ میں ہوگی، ہم مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں، اور خداوند عالم سے دعا کرتے ہیں کے جناب علی اکبر کے صدقہ میں پورے خانوادے اور طلاب حوزہ علمیہ قم کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

التماس سورہ فاتحہ مولانا سید عارف امام ابن سید نثار حسین۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .